نیویارک (جیوڈیسک) سلامتی کونسل کے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر ہونے والے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل بان کی مون کا کہنا تھا ان اقدامات سے اسرائیل کے مسئلے کے دو ریاستی حل کے لئے اسکے عزم پر سوالیہ نشان ہے۔
انہوں نے کہا مغربی کنارے پر مزید ایک سو پچاس گھروں کی تعمیر کے اسرائیلی منصوبے پر دکھ ہے۔ انہوں نے کہا فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضے سے فلسطینی عوام مایوسی کا شکار ہیں۔
فلسطینی انیس سو سڑسٹھ میں ہوئی لڑائی میں قبضہ کئے گئے مغربی کنارے، غزہ اور مشرقی بیت المقدس میں ایک آزاد ریاست کا قیام چاہتے ہیں۔