اسٹاک ہوم (جیوڈیسک) پولیس کے مطابق اسٹاک ہوم کے وسطی حصے میں ایک شاپنگ مال کے باہر ہوئے دھماکے سے عمارت کو نقصان پہنچا اور ایک گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے۔
بم کی جھوٹی اطلاع پر برطانیہ میں چودہ اور فرانس میں چھ اسکولوں کو خالی کروا لیا گیا۔ میڈیا کے مطابق اسکولوں میں ٹیلی فون پر بم رکھنے کی اطلاع دی گئی تھی۔
ایک برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے بم کی افواہ روس کے ایک ٹویٹر گروپ نے ویب سائٹ پر دی۔ امریکی پولیس کو سان ڈیاگو کے بحریہ کے میڈیکل سینٹر میں فائرنگ کی جھوٹی اطلاع دینے والی خاتون کی تلاش ہے۔