لاس اینجلس (جیوڈیسک) دی اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹ اینڈ سائنس جو کہ ہر سال ان ایوارڈز کا انتظام کرتی ہے نے اعلان کیا ہے کہ آسکر فلم اکیڈمی کے لئے 2020ء تک خواتین اور اقلیتوں کی نمائندگی دوگنا کر دی جائے گی۔
اس تبدیلی کے لیے اکیڈمی کے 51 رکنی بورڈ آف گورنرز نے منظوری دیدی ہے اور کہا ہے کہ بورڈ میں خواتین اور اقلیتوں کی نمائندہ نشستوں میں مزید 3 نشستیں شامل کی جا رہی ہیں جن کی مدت پہلے کی طرح دس سال ہو گی۔
واضح رہے آسکر اکیڈمی کے ممبران کی کل تعداد میں سفید فام افراد کا تناسب 94 فیصد ہے اور ان میں سے بھی 77 فیصد مرد ہیں۔