لاہور (جیوڈیسک) پاکستانی لیگ سپنر یاسر کو رعایت ملنے کا امکان ہے۔ پی سی بی نے یاسر شاہ کیس کی تمام دستاویزات آئی سی سی کو بھجوا دیں۔آئی سی سی نے تسلیم کر لیا کہ لیگ سپنر نے ممنوعہ دوا غلطی سے استعمال کی۔
یاسر شاہ کے مستقبل کا فیصلہ کر نے کے لئے آئی سی سی معاملے کا جائزہ لے رہی ہے۔معاملہ ٹریبونل کو بھجوائے جانے کی صورت میں یاسر شاہ کو کم سے کم پابندی کا سامنا ہو گا۔آئی سی سی بغیر ٹریبونل تشکیل دیئے میڈیکل و لیگل پینل کی مشاورت سے فیصلہ کا اختیار بھی رکھتی ہے۔
آئی سی سی یاسر شاہ پر تین سے چھ ماہ تک کی پابندی لگاکر معاملہ ختم کر نے پر غور کر رہی ہے۔
چھ ماہ کی پابندی لگنے کی صورت میں یاسر شاہ پی ایس ایل میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ یاسر شاہ کا ڈوپ ٹیسٹ متحدہ عرب امارات میں انگلینڈ کے خلاف کھیلی ٹیسٹ سیریز کے دوران لیا گیا تھا۔