کراچی: پبلک سیکٹر کے وہ ادارے جو حکومت پر بوج ہوں انکی نجکاری کر کے ملازمین کو تحفظ فراہم کیا جائے یہ بات سائبان سٹیزن کمیونٹی بورڈ کے چیئر مین اور اربن کمیونٹی ڈیولپمنٹ کونسل کے فنانس سیکریٹری عالم علی نے اپنے ایک بیان میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ اداروں میں حد سے زیادہ ملازمین کا ہونا حکمران اور سیاستدانوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے جسکے باعث قومی خزانے کو اربوں روپے ماہانہ کا نقصان ہورہا ہے۔
عالم علی نے کہا کہ حکومتی اداروں کی ترقی کیلئے یا تو زائد ملازمین کو نکالا جائے یا اداروں کی نجکاری کی جائے۔