ملتان (جیوڈیسک) بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی کے تمام ہاسٹلز فوری طور پر خالی کرا لئے گئے ہیں۔ طالبات اور طلبہ کو فوری طور پر ہاسٹل سے گھر جانے کا حکم دیا گیا ہے۔
بسوں پر روانہ کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب پولیس ذرائع کے مطابق، لیہ میں ناقص سکیورٹی کے باعث این سی بی اے یونیورسٹی کا کیمپس اور 3 تعلیمی ادارے سیل کر دئیے گئے ہیں۔ ڈسکہ میں ناقص سکیورٹی انتظامات پر 5 اسکول سیل کر دئیے گئے ہیں۔
بہاولپور میں ناقص سکیورٹی انتظامات پر 4 تعلیمی ادارے سیل کر دئیے گئے ہیں۔ ان میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کا شعبہ فارمیسی، ووکیشنل کالج احمد پور شرقیہ، گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج بہاولپور اور ایک نجی سکول سیل کر دیا گیا ہے۔