کراچی (جیوڈیسک) سانحہ باچا خان یونیورسٹی کے بعد ملک بھر میں تعلیمی اداروں کی سکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ کراچی کے 80 فیصد اسکولوں میں کوئی پولیس اہلکار تعینات نہیں ہے۔
اب اسکولوں کیلئے تین لیول کا سکیورٹی پلان مرتب کر لیا گیا ہے۔ فورسز کے ماتحت اسکولز کی ہائی سکیورٹی، مشنری اسکولوں کی درمیانی سکیورٹی اور سرکاری و نجی اسکولوں کی نارمل سکیورٹی ہو گی۔
کراچی یونیورسٹی کے تمام داخلی دروازوں پر واک تھرو گیٹ نصب ہوں گے۔ دیوار آٹھ فٹ بلند کی جائے گی۔ کراچی میں آرمی پبلک اور پاک بحریہ کے اسکولز سکیورٹی خدشات کے پیش نظر 2 فروری تک بند رہیں گے۔
خیبر پختونخوا میں سکولوں کی بیرونی دیواروں کو اونچا کرنے اور خاردار تاریں لگانے کی ہدایت کی گئی ہے۔