فلوریڈا (جیوڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق ایک سو ساٹھ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہوا نے متعدد عمارتوں کی چھتیں اڑا دیں۔
درخت جڑوں سے اکھڑ گئے جبکہ کئی ٹرک اور گاڑیاں بھی الٹ گئیں جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔ درخت گرنے سے کئی علاقوں میں بجلی معطل ہو گئی اور مواصلات کا نظام متاثر ہوا۔
حکام کے مطابق ایک شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ محکمہ موسمیات نے تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔