اسلام آباد (جیوڈیسک) اسپیکر قومی اسمبلی ایازصادق کا کہنا ہے کہ ججوں کو دھمکیاں دے کر فیصلے نہیں لیے جاسکتے،
عدالتی فیصلے سعد رفیق اور خواجہ آصف کے حق میں آئیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بات یہ نہیں کہ عمران خان نے ان کا پیچھا نہیں چھوڑا، بلکہ اسے اس طرح دیکھیں کہ اکیلے ایاز صادق نے پوری تحریک انصاف کو یرغمال بنایا ہوا ہے، پی ٹی آئی کو چور دروازے سے جیتنے نہیں دیں گے۔