کراچی (جیوڈیسک) منگھوپیر میں پولیس نے چھاپہ مار کر 2 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نثار اور گلبہار پولیس اہلکار سمیت 23 سے زائد افراد کے قتل میں ملوث ہیں۔
گرفتار ملزموں سے اسلحہ اور موٹرسائیکل بھی برآمد ہوئی ہے۔ نیپئر میں پولیس مقابلے کے بعد 2 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ ایس ایس پی سٹی فدا حسین کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان کا تعلق گینگ وار سے ہے۔
جبکہ گرفتار دونوں ملزمان متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ دوسری جانب گلستان جوہر میں گاڑی پر فائرنگ سے ساجد نامی شخص جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ لگتا ہے مزید تحقیقات جاری ہیں۔