بھارتی فوج میں کرپشن کا بازار گرم، دو میجر جنرلز کیخلاف تحقیقات شروع

CBI

CBI

نیو دہلی (جیوڈیسک) بھارتی فوج میں کرپشن کا بازار گرم ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فوج کے دو حاضر سروس افسران میجر جنرل اشوک کمار اور میجر جنرل ایس ایس لامبا سے ناجائز اثاثے بنانے اور رشوت دے کر ترقیاں حاصل کرنے کے الزام میں پوچھ گچھ کی جائے گی۔

بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر نے کہا ہے کہ دونوں افسران کیخلاف کافی عرصے سے شکایات موصول ہو رہی تھیں۔ سی بی آئی حکام کو معاملے کی رپورٹ جلد سے جلد پیش کرنے کی ہدات کر دی ہے۔

دونوں فوجی افسران کے اثاثوں اور بینک اکاونٹس کی تفصیلات جمع کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔