اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں کئی معاملات پر حتمی فیصلہ نہ ہو سکا۔ اجلاس کے دوران وزیر خزانہ اسحاق ڈار اوگرا حکام پر برس پڑے۔
اوگرا حکام کے مؤقف پر وزیر خزانہ نے اظہار ناراضی کیا۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کئی معاملات پر حتمی فیصلہ نہ کر سکی اور جمعے کو اقتصادی رابطہ کمیٹی کا ایک اور اجلاس طلب کر لیا گیا۔
اجلاس میں قطر سے ایل این جی درآمد کرنے کے معاملات پر غور کیا گیا لیکن فیصلہ نہ ہو سکا اور اب ایل این جی کے معاملات پر جمعہ کے اجلاس میں غور کیا جائے گا۔