چین کی سعودی عرب ایران کشیدگی کم کرانے پر پاکستان کی تعریف

china

china

بیجنگ (جیوڈیسک) چین نے ایران سعودی عرب کشیدگی کم کرانے میں پاکستان کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو اپنی کوششیں جاری رکھنی چاہیے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چینی وزارت خارجہ سے جاری بیان میں کہاگیاکہ سعودی عرب اورایران کے درمیان کشیدگی کی وجہ سے خطے میں امن وامان کاقیا م متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔دونوں ممالک کو چاہیے کہ وہ ایک دوسرے کے قریب آئیں اوراپنے سفارتی تعلقات بھی بحال کریں تاکہ علاقائی امن وامان کے قیام کو یقینی بنایاجاسکے۔

بیان کے مطابق سعودی عرب اورایران کے درمیان کشیدگی میں پاکستان نے اہم کرداراداکیا ،دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بہتر بنانے کے لیے پاکستان مزید کوششیں کرے اوردونوں ممالک کے عوام اورحکومتوں کو قریب لایاجائے۔