بیچ گیمز کے انعقاد سے شہر قائد کا بین الاقوامی حیثیت اُجاگر ہوگا ۔حاجی غلام محمد خان

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے صدر حاجی غلام محمد خان نے کہا ہے کہ بیچ گیمز کے انعقاد سے شہر قائد کا بین الاقوامی حیثیت مزید اُجاگر ہوگا انہوں نے اپنی اور تمام ایسوسی ایشن کے عہدیدارن کی جانب سے تیسرے کراچی بیچ گیمز کے انعقاد اور شوٹنگ بال کھیل کو ان گیمز میں شامل کرنے پر محمد اسلم خان اور تمام آرگنائزنگ کمیٹی کو مبارکباد پیش کی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے یوم یکجہتی کشمیر شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کے انتظامات کے حوالے سے ہونے والے اجلاس میں کیا انھوں نے کہا کے کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن تیسرے کراچی بیچ گیمز کی آرگنائزنگ کمیٹی کو ان گیمز کے کامیاب انعقاد کے لیے بھرپور تعاون کا یقین دلاتی ہے بیچ گیمز کے انعقاد سے نہ صرف کراچی کے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا موقع ملے گا بلکہ صحت مند تفریح بھی میسر آئے گی ۔