اسلام آباد (جیوڈیسک) وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے نے ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر کو ٹیلی فون کیا اور کراچی آپریشن کو مزید موثر بنانے پر مشاورت کی ۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن کو صرف کراچی کی ہی نہیں بلکہ پورے پاکستان کے عوام کی حمایت حاصل ہے اس کے راستے میں ہر رکاوٹ کو دور کریں گے اور کراچی آپریشن کو آئندہ دنوں میں مزید بہتر انداز میں آگے بڑھایا جائے گا ۔ وزیر داخلہ نے کراچی آپریشن کے حوالے سے پولیس اور رینجرز کی کارکردگی پر اطمینان اظہار کیا۔