دبئی (جیوڈیسک) آئی سی سی نے بھارت میں 8 مارچ سے شروع ہونے والے ورلڈ ٹی 20 کے فیلڈ ایمپائرز کو ہیلمٹ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فیصلہ حالیہ دو میچز میں ایمپائرز کے زخمی ہو کر ہسپتال جانے کے بعد کیا گیا۔
دسمبر میں بھارت کی رانجی ٹرافی میچ میں آسٹریلوی ایمپائر جان وارڈ کے سر پر گیند لگی جس کے باعث وہ زخمی ہو گئے تھے جبکہ رواں ماہ کینبرا میں آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان کھیلے جانے والے ون ڈے میچ کے دوران انگلش ایمپائر کیٹل بروکی بھی تھوڑی پر گیند لگنے سے زخمی ہو گئے تھے۔
آئی سی سی آفیشلز کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کی طرح فیلڈ ایمپائرز کی حفاظت بھی بہت ضروری ہے۔ اس لئے بھارت میں ہونے والے ورلڈ ٹوئنٹی ٹوئنٹی میں فیلڈ امپائرز کو ہیلمٹ فراہم کئے جائیں گے۔