کراچی (جیوڈیسک) وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال کی زیر صدارت سینٹرل پولیس آفس میں اجلاس ہوا۔ اجلاس میں اسکولوں کے سیکیورٹی انتظامات اور ٹارگٹڈ آپریشن پر بات چیت کی گئی۔
آئی جی سندھ نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اسکولوں کی سیکیورٹی کے لئے ضابطہ اخلاق تیار کر لیا گیا ہے۔ اسکولوں کو سیکیورٹی انتظامات کے لئے فارمز تقسیم کر رہے ہیں تمام اسکول فارمز پر کر کے متعلقہ ایس ایچ او کو جمع کرائیں گے۔
آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ اسکول کی عمارت اور اطراف میں سی سی ٹی وی کیمرے لازمی قرار دئیے ہیں۔ غیر اطمینان بخش سیکیورٹی انتظامات پر اسکولوں کو نوٹسز جاری کریں گے۔