تیسرا ونڈے: پاکستان کا نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 291 رنز کا ہدف

Third ODI, Pakistan, New Zealand

Third ODI, Pakistan, New Zealand

آکلینڈ (جیوڈیسک) پاکستان نے نیوزی لینڈ کو سیریز کے آخری ونڈے میں جیت کیلئے 291 رنز کا ہدف دیدیا ،گرین شرٹ کے بابر اعظم 83، محمد حفیظ 76 ،سرفراز احمد 41رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، کیویز کے ملن نے 3 ،ہنری اور بولٹ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

کپتان اظہر علی نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ، پہلی وکٹ ہی 16رنز پر گر گئی جبکہ احمد شہزاد 12 رنز بناکر بولٹ کی گیند پر کیچ آئوٹ ہوئے، 20 کے اسکور پر دوسری وکٹ بھی گر گئی ، اظہر علی اسکور میں 3 رنز کا اضافہ کرکے ہینری کا شکار بنے۔

تیسری وکٹ پر بابر اعظم اور محمد حفیظ نے 134 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی ،دونوں بلے بازوں نے وکٹ کے چاروں جانب خوبصورت اسٹروک کھیلے، 5 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 76 رنز بنانے والے محمد حفیظ 154 کے مجموعی اسکور پر کیچ آئوٹ ہوگئے ،ان کی وکٹ سینٹنر کے حصے میں آئی۔

چوتھی وکٹ پر شعیب ملک اور بابر اعظم نے 61 رنز کی شراکت قائم کی ،اس موقع پر شعیب ملک 32 رنز بناکر بولٹ کی گیند پر کیچ آئوٹ ہوگئے ،اس وقت ٹیم کا اسکور 31 اوورز میں 215 رنز تھا،پانچویں 227 رنز پر گر گئی جبکہ 83 رنز بنانے والے بابر اعظم ہینری کی گیند پر کیچ آئوٹ ہوگئے ،انہوں نے اننگ کے دوران 10 چوکے ایک چھکا بھی مارا۔

چھٹی وکٹ 256 کے اسکور پر گر گئی جب محمد رضوان صرف رنز کا اضافہ کرنے کے بعد رن آئوٹ ہوگئے۔ اس کے بعد سرفراز احمد اور وہاب ریاض نے اسکور میں 23 رنز کا اضافہ کیا، ساتویں وکٹ وہاب ریاض کی گری، وہ 11 رنز بناکر اینڈرسن کی گیند پر کیچ آئوٹ ہوئے تو مجموعی اسکور44اعشاریہ 2میں 279 رنز تھا ،اس کے بعد باقی تین کھلاڑی محمد عامر 1 ،راحت علی صفراور سرفراز احمد 41رنز بناکر ملن کا شکار بننےتو ٹیم کا مجموعی اسکور 47 اعشاریہ 3 اوورز 290 رنز آل آوٹ تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان کو پہلے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 70 رنز سے شکست ہوئی تھی جبکہ دوسرا میچ بارش سے متاثر ہواتھا ،تیسرے میچ میں گرین شرٹ کی کامیابی کی صورت میں سیریز ایک ایک سے برابر ہوجائے گی۔