کالعدم بی ایل ایف کا اہم کمانڈر دو ساتھیوں سمیت مارا گیا: سرفراز بگٹی

Sarfraz Bugti

Sarfraz Bugti

کوئٹہ (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ مستونگ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر ڈاکٹر منان ساتھیوں سمیت مارا گیا ہے جو کہ ایک بڑا بریک تھرو ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر اللہ نذر کی ہلاکت کے بعد ڈاکٹر منان تنظیم کی کمانڈ سنبھال رہے تھے اب تنظیم کی ریڑھ کی ہڈی ٹھوٹ چکی ہے۔

ڈاکٹر منان کی ہلاکت کے بعد مستونگ، قلات سمیت صوبے کے بیشتر علاقوں میں امن وامان کی صورتحال میں کافی بہتری آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ را بلوچستان کی سرزمین کو استعمال کر کے ملک کے حالات کو خراب کرنا چاہتی ہے مگر ان کے عزائم کو ناکام بنا دینگے۔