کوٹلہ ارب علی خاں : حکومت دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ہر سطح پر جدو جہد کر رہی ہے پاکستان میں امن کا قیام حکومت کی اولین ترجیح ہے دہشتگردی کے ناسور کو ختم کیے بغیر پاکستان ترقی کی منازل طینہیں کر سکتا ان خیالات کا اظہار چوہدری تنویر احمد کوٹلہ نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی عوام دوست پالیسیوں کے ثمرات عوام کو مل رہے ہیں حکومت نے پاکستان میں امن کے قیام کیلئے نہایت جراتمندانہ فیصلے کیے جس کی وجہ سے پاکستان میں ہونے والی دہشتگری میں واضع کمی آئی ہے انھوں نے کہا کہ اپنے حلقہ میں تعلیم ، صحت اور انفراسٹرکچر میں بہتری کے منصوبے کسی پر احسان نہیں یہ عوام کا حق ہیں اور الیکشن میں کیے گئے تمام وعدے انشاء اللہ پورے کریں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کوٹلہ ارب علی خان: چوہدری تنویر احمد کوٹلہ کا وف کے ہمراہ علاقہ کا دورہ ،متعدد چئیرمین یونین کونسلز سے ملاقاتیں چوہدری تنویر احمد کوٹلہ نے چئیرمین یونین کونسل بھدر میجر شاہین عارف سے انکے ڈیرہ چوہدری عارف بھدر پر ملاقات کی چیئرمین یونین کونسل ٹھیکریاںچوہدری یاسر جھنڈیوالی سے انکی رہائش گاہ موضع جھنڈیوالی میں ملاقات کی اور سیاسی صورتحال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیا ل کیا بعد ازاں انھوں نے دیونہ منڈی میں چوہدری مظہر دیونہ اور چوہدری شہزاد دیونہ سے ملاقات کی اور ضلع گجرات میں ہونے والے ضلع کونسل الیکشن کے بارے میں تبادلہ خیال کیا اس موقع پر چوہدری محسن لنگڑیال چئیرمین یونین کونسل لنگڑیال، لالہ محمد افضل چیئرمین یونین کونسل چڑیاولہ ، چوہدری انور عمووانہ چئیرمین یونین کونسل آچھ ، سجاد حسین ڈار کوٹلہ ، ملک ظریف سمرالہ ، چوہدری جاوید چڑیاولہ ، ابرار چوہدری بھی انکے ہمراہ تھے۔