راولپنڈی میں سورج نکل آیا، سردی کی شدت میں مزید کمی

Rawalpindi

Rawalpindi

اسلام آباد (جیوڈیسک) راولپنڈی اسلام آباد میں سورج چمکنے لگا، سردی کی شدت میں کمی ۔مری میں درجہ حرارت منفی ایک اور دو کے درمیان ہے، محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز موسم سرد اور خشک رہنے کی نوید دیدی۔

راولپنڈی اسلام آباد میں جمعہ اور ہفتہ کی بارشوں کے بعد آج سورج پوری آب و تاب سے چمک رہا ہے۔ کل کم درجہ حرارت پارا چنار میں منفی 05 ، گوپس منفی 04 ، مالم جبہ منفی 03 ، مری، سکردو ، ستور ، کوئٹہ منفی 02 ، راولاکوٹ اور قلات منفی 01 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج اور کل ملک کے اکثر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

کل بالاکوٹ 20 ، کاکول 19 ، دیر 15 ، پٹن 14 ، پاراچنار10 ، کالام 08 ، سیدوشریف 07 جبکہ مالم جبہ 03 انچ ، مری میں 05 انچ ، کشمیر ، گڑھی دوپٹہ ، مظفرآباد 14 ، راولاکوٹ 05 ، کوٹلی 04 ، گلگت بلتستان ، استور میں 05 انچ برفباری ہوئی ۔ جبکہ لاہور 18 ، راولپنڈی 10 ، مری 09 ، قصور05 ، فیصل آباد 04 ، اسلام آباد ، جھنگ اور جہلم 03 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔