اسلام آباد (جیوڈیسک) اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول 5 روپے سستا کر دیا گیا ہے اور اس کی نئی قیمت 71.25 روپے فی لٹر ہو گی۔
ہائی سپیڈ ڈیزل 5 روپے سستا کر دیا گیا ہے اور اس کی نئی قیمت 75.79 روپے فی لٹر ہو گی۔ مٹی کا تیل بھی 5 روپے فی لٹر سستا کر دیا گیا ہے اور اس کی نئی قیمت 43.25 روپے لٹر ہو گی۔
لائٹ ڈیزل بھی 5 روپے فی لٹر سستا کر دیا گیا ہے اور اس کی نئی قیمت 39.94 روپے فی لٹر ہو گی جبکہ ہائی اوکٹین 5 روپے فی لٹر سستا کر دیا گیا ہے اور اس کی نئی قیمت 75.66 روپے لٹر ہو گی۔ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق ہو گیا ہے۔