ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی قائم کی جائے۔ سولنگی اتحاد

Rangers

Rangers

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گینگ وار کے مرکزی کردار عذیر بلوچ کی گرفتاری پر رینجرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پاکستان سولنگی اتحادکے رہنما امیر سولنگی ‘ سردار اکرم سولنگی ‘ سردار شبیر سولنگی ‘ سردار راحیل سولنگی ‘ سردار خادم حسین سولنگی و دیگر نے کہا کہ رینجرز کی اس کامیابی کے ثمرات عوام تک پہنچانے اور عوام کو گینگ وار سے نجات دلانے کیلئے ضروری ہے کہ عذیر بلوچ سے غیر جانبدارانہ تحقیقات و تفتیش کرتے ہوئے گینگ وار کی بنیاد رکھنے ‘ اسے قانونی تحفظ فراہم کرنے ‘ اس کی معاونت و سرپرستی کرنے اور اسے استعمال کرنے والوں کو بھی بلا تفریق و تخصیص قانون کے دائرے میں لایا جائے۔

اس مقصد کی تکمیل و اہداف کے حصول میں کسی بھی سیاسی مفاد پرستی و اثر ورسوخ کو خاطر میں لایا جائے ۔ سولنگی رہنماؤں نے مزید کہا کہ جس طرح گینگ وار کے مرکزی ملزم کی گرفترای عمل میں لائی گئی ہے اسی طرح اگر تمام جرائم پیشہ عناصر ‘ دہشتگرد و کالعدم تنظیموں اور خرد برد و ملک وقوم کو نقصان پہنچانے والوں کیخلاف بھی کاروائی کی جائے۔

ملک وقوم کے حالات میں بہتری لاکر مستقبل کو مطمئن وکوخوشحال اور پاکستان کو ترقی یافتہ و مستحکم بھی بنایا جاسکتا ہے۔