کراچی (جیوڈیسک) رینجرزکے خصوسی اختیارات کی مدت 3 روز بعد ختم ہورہی ہے، رینجرز کےاختیارات میں توسیع کی سمری تاحال منظور نہیں کی گئی ۔
رینجرز کو خصوصی اختیارات میں توسیع کی سمری وزیراعلیٰ سندھ کو3 روز قبل بھیجی گئی، ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ قانونی ماہرین اور وزرا سے مشاورت کرینگے جبکہ وزیر اعلی کو رینجرز کے اختیارات کو ایک بار پھر اسمبلی کی قرارداد سے مشروط رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔