مقبوضہ بیت المقدس (جیوڈیسک) مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز نے 20سالہ فلسطینی نوجوان کو شہید کر دیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں تین صہیونی فوجی بھی زخمی ہو گئے ہیں ۔
چینی میڈیا کے مطابق اتوار کی صبح مغربی کنارے میں بیت ال چیک پوائنٹ پر فائرنگ کا یہ واقعہ پیش آیا ۔ قابض اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ نوجوان گاڑی میں چیک پوائنٹ کے قریب آیا اور فائرنگ شروع کر دی۔
انکا کہنا تھا کہ جوابی کارروائی میں وہ موقع پر ہی مارا گیا ۔