فروری کا مہینہ سندھ حکومت پر بہت بھاری ہوگا، منظور وسان کی نئی پیش گوئی

Manzoor Wasan

Manzoor Wasan

کراچی (جیوڈیسک) سندھ کے صوبائی وزیر اور اپنے خوابوں کی وجہ سے مشہور منظور وسان نے کہا ہے کہ فروری میں حکومت سندھ پر مشکل اور کڑا وقت آنے والا ہے اور اگر سندھ پر مشکل آئی تو وفاق بھی نہیں بچے گا۔

سندھ اسمبلی میں اسپیکر آغا سراج درانی کے جانب سے چاروں صوبوں کے اراکین اسمبلی کے اعزاز میں ظہرانے کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے منظور وسان کا کہنا تھا کہ سندھ اور وفاق کے درمیان جو تناؤ دیکھا جارہا ہے، اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ فروری کا مہینہ دونوں حکومتوں کے لئے کڑا اور مشکل ہو گا۔

پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ رواں ماہ سندھ حکومت کے لئے بہت مشکل ہوگا اور اگر سندھ کے لئے مشکلات ہوئیں تو وفاق کے لئے بھی مشکلات پیدا ہو جائیں گی۔ انہیں دھواں اٹھتا ہوا دکھائی دے رہا ہے، یہ دھواں خیرپور سے ہوتا ہوا پنجاب تک بھی جائے گا۔