دہشت گردی عالمی مسئلہ ہے، جس کے خلاف ہر طبقہ فکر کے افراد کو متحد ہونا ہو گا۔ علامہ نیاز نقوی

Terrorism

Terrorism

لاہور : وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی، نائب صدر علامہ نیاز نقوی اور سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے سعودی عرب کے علاقے محاسن کی مسجد امام علی رضا میں ہونے والے خود کش حملے میں نمازیوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی عالمی مسئلہ ہے، جس کے خلاف ہر طبقہ فکر کے افراد کو متحد ہونا ہو گا۔

سعودی حکومت شیعہ اکثریتی علاقے میں عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت اہل تشیع کے خلاف ہونے والی دہشت گردی کو روکنے میں ناکام رہی ہے۔ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ سکیورٹی اہلکاروں کی بروقت کارروائی کے باعث جانی نقصان کم ہوا، مگر حکومت کی طرف مساجد کو کوئی سکیورٹی فراہم ہوتی نظر نہیں آرہی۔ انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں داعش اور دیگر دہشت گرد تنظیمیں تخریبی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

سعودی عرب کے شیعہ اکثریتی علاقے ہی دہشت گردی کا شکار ہورہے ہیں اور حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ پہلے بھی نماز جمعہ کے دوران سعوع عرب کی شیعہ مساجدمیں خود کش دھماکے اور فائرنگ کے واقعا ہوچکے ہیں ۔ سعودی عرب کے اہل تشیع ابھی آیت اللہ باقرالنمر کی شہادت کا غم نہیں بھولے تھے کہ مسجد امام علی رضا پر دھماکہ ہوگیا ہے، جس سے سکیورٹی اہلکار اور نمازی شہید ہوئے ہیں۔