لاہور (اقبال کھوکھر) سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک کو ان کی بہترین سماجی وسیاسی خدمات کے اعتراف میں ہیومن رائٹس سوسائٹی آف پاکستان کی طرف سے ”انسانی حقوق ایوارڈ” دیا گیا۔ اس حوالے سے آواری ہوٹل لاہور میں ایک شاندار تقریب منعقد کی گئی۔
جس میں سیاسی،سماجی،صحافتی،صنعتی،ادبی،تعلیمی شخصیات نے شرکت کی۔سوسائٹی کے بانی صدر ایس ایم ظفر علالت کے باوجود وہیل چئیر پر تشریف لائے۔اس بہت بڑے ایوارڈحاصل کرنے پرنیشنل پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری طالب حسین ،میاں آفتاب،احمد بلال ایڈووکیٹ ،محمدریاض بنگش،رانا نیاز،اقبال کھوکھرنے ڈاکٹر عبدالمالک کو مبارک باد پیش کی ہے۔
طالب حسین نے اس سلسلے میں میڈیا کو بتایا کہ بطور وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک کی سیاست سے بڑھ کر سماجی وانسانی خدمات کو قومی وبین الاقوامی سطح پر جس قدر سراہا گیا ہے وہ نیشنل پارٹی کے کارکنان کے لئے یقینا توانائی کا سبب ہے۔ اس موقع پرڈاکٹر عبدالمالک نے طالب حسین کی سیاسی بصیرت اور فہم فراست سے نیشنل پارٹی پنجاب کی بہترین کارکردگی کی تعریف کی۔