لاہور (جیوڈیسک) زرائع کے مطابق حساس ادارے نے اردو بازار میں چھاپہ مارا ہے۔ چھاپے کے دوران حساس ادارے نے القاعدہ کے دہشت گردوں کے لیے لٹریچر چھاپنے والا پریس پکڑ لیا۔
پریس سے خودکش حملہ آوروں کے لیے چھاپے گئے کتابچوں کے علاوہ لاکھوں کی تعداد میں لٹریچر سمیت باردوی مواد اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔
چھاپے کے دوران برآمد ہونے والے بارودی مواد کو ناکارہ بنا کر نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ کارروائی کے دوران گرفتاریاں بھی عمل میں لائی گئیں تاہم حساس اداروں کی جانب سے ان گرفتاریوں کو ابھی خفیہ رکھا جا رہا ہے۔