وزیراعظم کو بلایا تو واپس نہیں جائیں گے، اڈیالہ جیل میں بہت گنجائش ہے، سپریم کورٹ

Supreme Court

Supreme Court

اسلام آباد (جیوڈیسک) سماعت کے موقع درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عدالت نے کسٹم افسر عمر فاروق کی ترقی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دیا۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سمری وزیراعظم کو بھجوائی لیکن عملدرآمد نہ ہو سکا۔

عدالت عظمیٰ نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کی عدم پیشی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسی بات ہے تو وزیراعظم کو بلا لیتے ہیں۔ اڈیالہ جیل میں بہت گنجائش ہے۔

اٹارنی جنرل سلمان اسلم بٹ نے عدالت کو یقین دلایا کہ عدالت کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔