بوسٹن (جیوڈیسک) ہارورڈ ماڈل یونائیٹڈ نیشنز 2016 میں بہترین عالمی وفد کا اعزاز پاکستانی طالب علموں نے اپنے نام کرلیا ۔کراچی گرامرا سکول سے تعلق رکھنے والے طلباء اور طالبات نے بہترین کارکردگی دکھائی اور 3500 طالب علموں میں سے پاکستانی طلباء اور طالبات کا وفد اول آیا۔
امریکی شہر بوسٹن میں 28 سے 31 جنوری تک ہارورڈ ماڈل یونائیٹڈ نیشنز کے 63 ویں سیشن میں پاکستانی بچوں کے وفد کی کارکردگی سب سے بہترین رہی۔پاکستان کا سر فخر سے اونچا کرنے والے طالب علم 2 فروری کو ساڑھے بارہ بجے وطن واپس پہنچے گے جہاں ان کا پر تپاک استقبال کیا جائے گا۔