نیپرا کا دسمبر کی بجلی 3 روپے 84 پیسے سستی کرنےکا فیصلہ

NEPRA

NEPRA

اسلام آباد (جیوڈیسک) نیپرا نے فی یونٹ بجلی کی قیمت 3 روپے 84 پیسے کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، بجلی قیمت میں کمی دسمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد کی گئی ہے ۔

دسمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے لیے سنٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر سماعت چیئرمین نیپرا طارق سدوزئی نے کی۔ سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے فی یونٹ بجلی 2 روپے 65 پیسے سستی کرنے کی درخواست کی تھی ۔

نیپرا نے فی یونٹ بجلی 3 روپے 84 پیسے کم کرنے کافیصلہ دیا۔ اس کااطلاق کے الیکٹرک اور 300 یونٹس سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین پر اطلاق نہیں ہوگا ۔