کراچی (جیوڈیسک) عالمی منڈی میں ایل پی جی قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی مارکیٹ میں اس کی قیمتوں 5 سے 10 روپے فی کلو کمی کا امکان ہے۔
ایک ماہ کے دوران عالمی منڈی میں ایل پی جی کی قیمتوں میں 70 ڈالر فی میٹرک ٹن کی کمی ہو چکی ہے جس کے باعث مقامی مارکیٹ میں 4 فروری کو اعلان کی جانے والی ایل پی جی کی قیمت میں بھی کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ایل پی جی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ مقامی سطح پر ایل پی جی کی قیمت میں 5 سے 10 روپے فی کلو کمی ہو سکتی ہے۔
واضع رہے کہ بین الااقوامی مارکیٹ میں جنوری 2016 میں ایل پی جی کی قیمت 376 ڈالر فی میٹرک ٹن تھی جو اب کم ہوکر 307 ڈالر فی میٹرک ٹن ہوچکی ہے۔