دبئی (جیوڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری نے کراچی میں پی آئی اے کے ملازمین پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے کی عدالتی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیاہے۔
سابق صدر آصف علی زرداری کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کراچی میں پی آئی اے کے ملازمین پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ آصف زرداری نے کہا کہ واقعے کی عدالتی تحقیقات کرائی جائیں۔
آصف علی زرداری نے حکومت کو مشورہ دیا کہ حکومت ضد کو چھوڑ کر پی آئی اے کے ملازمین کے مطالبات تسلیم کرے، سابق صدر نے آصف زرداری نے پیپلزپارٹی اراکین کو ہدایت کی ہے کہ اس واقعے کو پارلیمنٹ میں اٹھایا جائے۔