تہران (جیوڈیسک) ایران رواں سال توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لئے دو جوہری بجلی گھر تعمیر کر ے گا۔ ایران کی جوہری ایجنسی کے سربراہ علی اکبر صالحی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آئندہ چند مہینوں میں ایران کے جنوبی ضلع بوشہر میں دو نئے جوہری بجلی گھر کی تعمیر شروع ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے ایران اور روس نے بوشہر میں دو بڑے جوہری ری ایکٹروں کی تعمیر کے بارے میں سمجھوتہ کیا تھا۔
واضح رہے کہ بوشہر جوہری بجلی گھر ایران کا پہلا جوہری بجلی گھر ہے۔ 1992 میں روس اور ایران نے جوہری بجلی گھر کی تعمیر کے بارے میں معاہدہ کیا تھا۔