کراچی (اسٹاف رپورٹر) چارسدہ سے پاکستان دشمن بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کے جاسوسوں کی گرفتاری پر اظہار تشویش کرتے ہوئے نے کسٹ جنریشن پروٹیکشن فاونڈیشن کے آرگنائزر و چیئرمین عمران چنگیزی اور وائس چیئرمین امیر علی خواجہ نے کہا ہے کہ افغان نژاد بھارتی جاسوسوں سے برآمد ہونے والا اسلحہ ‘لٹریچر اور جعلی شناختی کارڈ اس بات کا اظہار و ثبوت ہیں کہ افغان مہاجرین کے روپ میں کچھ لوگ پاکستانی مفادات کیخلاف کام کرتے ہوئے پاکستان اور اس کے عوام کو نقصان پہنچانے کے ساتھ اس کا مستقبل بھی غیر محفوظ بنا رہے ہیں۔
گو کہ تمام افغان مہاجرین پر یہ الزام عائد نہیں کیا جا سکتا اور نہ ہی ان کی پاکستان و عوام سے برادرانہ محبت سے انکار کیا جا سکتا ہے مگر اس حقیقت کو بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا کہ جس طرح بھارت نے افغان سرزمین سے پاکستان پر دہشتگردی کا جہنم کھول رکھا ہے۔
اسی طرح وہ بہت آسانی سے افغان مہاجرین کے بھیس میں بڑی آسانی سے پنے ایجنٹ پاکستان میں داخل کرکے پاکستان کی داخلی سلامتی کے مسائل سے دوچار کررہا ہے اسلئے افغا ن مہاجرین کی فوری افغانستان واپسی اور پاک افغان سرحد کو باڑھ یا دیوار لگاکر محفوظ بنانا ہی پاکستان و عوام کے مفاد میں ہے۔