نئی دلی (جیوڈیسک) بھارتی ہاکی ٹیم کے کپتان سردار سنگھ کے خلاف ان کی منگیتر اشپل بھوگل نے جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں شکایت درج کرا دی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ہاکی ٹیم کےکپتان سردار سنگھ کے خلاف ان کی منگیتر اشپل بھوگل نے پولیس کو شکایت درج کرا دی ہے جس میں سردار سنگھ پر جنسی زیادتی کی کوشش کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ اشپل بھوگل کے مطابق سردار سنگھ نے ان سے شادی کے جھوٹے وعدے کیے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سردار سنگھ اور اشپل بھوگل کی ملاقات دو ہزار بارہ میں لندن اولمپکس کےد وران ہوئی تھی اور دونوں نے دو ہزار چودہ میں منگنی کی تھی۔ اشپل بھوگل انگلینڈکی انڈر19ہاکی ٹیم کی نمائندگی کرچکی ہیں۔