آل پاکستان نیشنل بنک فٹ بال ٹورنامنٹ آخری لیگ میچ اے کے ایف سی اور ایکوا کلب کوئٹہ کا مقابلہ برابر

 ALL PAKISTAN NBP FOOTBALL TOURNAMENT

ALL PAKISTAN NBP FOOTBALL TOURNAMENT

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کالونی اسپورٹس فٹ بال کلب کے زیر اہتمام نیشنل بنک آف پاکستان کے تعاون سے کالونی اسپورٹس کمپلیکس ملیر پر جاری آل پاکستان نیشنل بنک فٹ بال ٹورنامنٹ کے چوتھے رائونڈ کے آخری لیگ میچ جو کہ ایکوا فٹ بال کلب کوئٹہ اور اے کے فٹ بال کلب کوئٹہ کے مابین کھیلا گیا وقت مقررہ تک یہ مقابلہ ایک ایک گول سے برابری پر ختم ہوا کوئی بھی ٹیم برتری حاصل کرنے میں ناکام رہی کھیل کے ابتداء ہی سے دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے پر برتری حاصل کرنے کے لئے بھر پور جد وجہد کی جس کے نتیجے میں کھیل کے 40 ویں منٹ میں ایکوا کلب کے عظمت نے گیند کو جال میں ڈال کر اپنی ٹیم کو ایک گول سے برتری دلادی لیکن کھیل کے دوسرے ہاف میں اے کے ایف سی کوئٹہ کی جانب سے 70ویں منٹ میں عدنان نے خوبصورت گول کرکے مقابلہ ایک ایک گول سے برابر کردیا ۔

جو کے کھیل کے اختتام تک برقرار رہا میچ کے اختتام پر دونوں ٹیم 5-5پوائنٹ کے ساتھ گروپ ڈی میں سر فہرست رہیں پوائنٹ ٹیبل کے مطابق ہزارہ گرین 4پوائنٹ حاصل کرکے ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی اب ان اے کے کلب اور ایکوا کلب کوئٹہ کا مقابلہ کوارٹر فائنل میں کے پی ٹی اور پاکستان اسٹیل ملز سے ہوگا جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل مورخہ 6فروری 2016ء بروز ہفتہ کھیلا جائیگا ۔کھیلے گئے میچ میںریفریز کے فرائض نیشنل فٹ بال ریفری جاوید بنگش ،جہانگیر خان ،نصیر عمر بلوچ اور شوکت علی خان نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر محمد مناف اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔