لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے ڈی جی صحت پنجاب کی تعیناتی کے خلاف درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت کے درخواست گزار منظور حسین کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ڈی جی صحت پنجاب مختار حسین کو سنیارٹی سے ہٹ کر تعینات کیا گیا ہے۔
قانون کے تحت 19 ویں گریڈ کے افسر کو 20 ویں گریڈ پر کیسے تعینات کیا جاسکتا ہے لہذا مختار حسین کی بطور ڈی جی صحت تعیناتی کالعدم قرار دی جائے ۔ عدالت نے درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری صحت سے 22 فروری کو جواب طلب کرلیا۔