واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی صدر براک اوباما رواں ہفتے پہلی مرتبہ امریکی مسجد کا دورہ کریں گے۔امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز اسلامک سوسائٹی آف بالٹی مور میں مسلم رہنماؤں سے ملاقات کے سلسلے میں امریکی صدربارک اوباما مسجد کا دورہ کریں گے۔
امریکی صدر کے اس دورے کا مقصد مذہبی آزادی کا فروغ ہے جبکہ بارک اوباما اس موقع پر امریکا کی ترقی میں مسلمانوں کے کردار پر بھی روشنی ڈالیں گے۔
صدر اوباماکا دوران صدارت امریکا میں کسی بھی مسجد کا یہ پہلا دورہ ہوگا جبکہ اس سے قبل وہ 2010 میں جکارتہ کی ایک مسجد کا دورہ کر چکے ہیں۔