دوشنبے (جیوڈیسک) تاجکستان نے افغانستان سے آنیوالے منشیات سمگلروں سے نمٹنے کیلئے اینٹی نارکو ٹکس ایجنسی کا نیا سر براہ سابق پراسیکیوٹر جنرل شرخون سلیم زودا کو مقرر کر دیا ہے۔
وہ سابق پولیس افسر رستم نزر زودا کی جگہ منصب سنبھالنے کے بعد کام شروع کرینگے۔
رپورٹ کے مطابق یورپ اور وسطی ایشیاء تک منشیات پہنچانے کیلئے تاجکستان کا روٹ استعمال کیا جاتا ہے۔افغان سمگلر یہاں سے منشیات دوسرے ممالک میں سمگل کرتے ہیں۔