نوشہرہ میں اسکولوں کو تباہ کرنے والا دہشت گرد مالاکنڈ سے گرفتار

Arrested

Arrested

پشاور (جیوڈیسک) کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ نے مالاکنڈ میں کارروائی کرتے ہوئے اسکولوں کو دھماکا خیز مواد سے اڑانے والا دہشت گرد گرفتار کرلیا۔

محکمہ انسداد دہشت گردی پشاور کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات پر مالاکنڈ ریجن میں کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ مبینہ دہشت گد کو نامعلوم مقام پرمنتقل کیا گیا ہے جہاں اس سے تفتیش کی جارہی ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ حراست میں لئے گئے دہشت گرد کا نام سلیمان ہے اور وہ نوشہرہ میں اسکولوں کو دھماکا خیز مواد سے اڑانے کے واقعات میں ملوث ہے۔ صوبائی حکومت نے سلیمان کے سر کی قیمت 20 لاکھ روپے مقررکی تھی۔