ملتان (جیوڈیسک) پی آئی اے کی مجوزہ نجکاری کیخلاف ملازمین کا احتجاج 9 ویں روز بھی جاری، کراچی فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہونیوالے ملازمین کی غائبانہ نماز جنازہ پی آئی اے آفس کے باہر ادا کی گئی۔
ملتان پی آئی آفس کے باہر مجوزہ نجکاری کے خلاف پی آئی اے ملازمین کا احتجاج جاری ہے۔ پی آئی اے ملازمین نے کراچی میں فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہونیوالے ملازمین کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی اور بعد ازاں احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا۔
پی آئی اے ملازمین کا اس موقع پر کہنا ہے کہ جب تک ان کے مطالبات تسلیم نہں کئے جاتے اور فائرنگ سے جاں بحق ہونیوالے ملازمین کے قاتلوں کو گرفتار نہں کیا جاتا ان کا احتجاج جاری رہیگا۔