اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اطلاعات مخالفین پر خوب برسے کہا کہ سیاسی جماعتیں کراچی کے واقعے کو کیش کرنا چاہتی ہیں اس سازش کو ناکام کریں گے اور ملک کے مفاد میں جو قدم بھی اٹھانا پڑا اٹھائیں گے۔
وزیر اطلاعات پرویز رشید نے یہ بھی کہا کہ جس قانون کو پیپلز پارٹی کی حکومت نے بھی ماضی میں استعمال کیا ہے تو آج وہ قانون سیاہ کیسے ہو گیا۔
پرویز رشید نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم نواز کو اپنی ذات کی پرواہ نہیں ہم ملک کو ترقی کے راستے پر دیکھنا چاہتے ہیں۔