پیرمحل (نامہ نگار) پیرمحل شہر میں ڈکیتی، چوری ،راہزنی کی وارداتیں معمول بن گئیں،، پیرمحل پولیس خاموش تماشائی کا رول ادا کرنے لگی، ملزم کو مدعی اور مدعی کو ملزم ٹھرانے لگی،، مقامی صحافی بھی زد میں آ گیا،، ڈکیتی کے دوران صحافی سے ہزاروں روپے نقدی، قیمتی اشیا لے اڑے،، پولیس نے کئی روز گزرنے کے باوجود مقدمہ درج نہ کیا،، تفصیل کے مطابق پیرمحل شہر میں عرصہ دراز سے ڈکیتی چوری راہزنی کی وارداتوں نے شہر میں خوف وہراس پھلا دیا مقامی پولیس چشم پوشی کا رول ادا کرنے کیساتھ ساتھ بے بسی میں مبتلا نظر آ نے لگی پیرمحل کا رہائشی و مقامی صحافی سید نئیر شیرازی چک320 گ ب روڈ پاسکو گودام کے قریب سے گزر کر گھر جا رہا تھا کہ راستے میں موٹرسائیکل پر سوار تین مسلح ڈاکوں نے روک کر نقدی اور اشیا چھین کر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور موقع سے فرار ہو گئے جس پر مقامی صحافی نے وقوعہ کی اطلاع متعلقہ ایس ایچ او تھانہ پیرمحل کو اطلاع دی جو ایک گھنٹے بعد جائے وقوعہ پر پہنچا پولیس نے صحافی کی نشاندہی پر قریبی محلہ کے ایک گھر کی تلاشی لی تو واردات میں استعمال ہونے والا125 ccموٹرسائیکل گھر سے برآ مد کر لیا۔
ایک ملزم بھی حراست میں لے لیا مگر نامعلوم وجوہات کی بنا پر برآ مد ہونے والا موٹرسائیکل اور ملزم کو چھوڑ دیا اور مقامی صحافی کے پوچھنے پر پولیس نے صحافی کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کروانے کا دلاسہ دے کر گھر بھیج دیا مگر جب صبح صحافی اپنی تحریری د رخواست لے کر تھانہ پیرمحل پہنچا تو گنگا الٹی بہہ رہی تھی کہ ایس ایچ او تھانہ پیرمحل نے ملزمان سے ساز باز ہو کر من گھرٹ درخواست وصول کر کے صحافی کو بلیک میل کرنے کیلئے ڈکیتی اور اپنی نااہلی چھپانے کے لیے صلح کے لیے دبا ڈالنے لگا ایس ایچ او تھانہ پیرمحل نے صحافی سے کہا کہ ان سے صلح کر لوں ورنہ مقدمہ درج کر کے جیل بھیج دوں گا جس پر مقامی صحافتی تنظیموں نے ایس ایچ او کے اس رویہ پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کالے قانون کے خلاف احتجاج کی کال دے دی جو ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ آ فس کے سامنے احتجاج کریں گے۔
صحافیوں کا کہنا ہے کہ اگر متاثرہ صحافی کی درخواست پر مقدمہ درج نہ کیا گیا اور انصاف نہ ملا تو احتجاج کا دائرہ کار وسیع کر دیں گے جس کی تمام تر ذمہ داری ایس ایچ او تھانہ پیرمحل پر عائد ہو گی علاوہ ازیں صحافتی تنظیموں نے آئی جی پنجاب، آ ر پی او فیصل آ باد ، ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کے خلاف فوری مقدمہ درج کیا جائے اور ایس ایچ او تھانہ پیرمحل کو فی الفورضلع بدر کیا جائے یاد رہے جب سے ایس ایچ او تھانہ پیرمحل رزاق سندھو تعینات ہوا ہے علاقہ میں چوری ،ڈکیتی ،راہزنی کی اندھی وارداتیں ہو رہی ہیں جس کا ایک بھی ملزم ابھی تک گرفتار نہ ہو سکا جس پر شہری و دیہہ حلقوں میں شدید خوف و ہراس کی فضا پائی جانے لگی۔