سپریڈینٹ نے غلط ورجن کا پیپر تقسیم کر کے بچیوں کا مستقبل داؤ پر لگا دیا والدین کا شدید احتجاج

Exam

Exam

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ریلوے اسٹیشن میں قائم امتحان پنجم مرکز کی سپریڈینٹ نے سائنس کے پیپر کے دوران طالبات میں غلط ورجن کا پیپر تقسیم کر کے بچیوں کا مستقبل داؤ پر لگا دیا۔

والدین کا شدید احتجاج ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گورنمنٹ گرلز ہائی سکول میں قائم مرکز امتحان کلاس پنجم کی سپریڈینٹ عطیہ معصومہ جو کہ باغ والا ہائی سکول میں SST ٹیچر ہیں نے دوران امتحان سائنس پیپر کا غلط ورجن بچیوں میں تقسیم کر دیاجس کی وجہ سے طالبات کو شدید کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔

سپریڈینٹ کی اس غلطی کی وجہ سے اکثر طالبات کا مستقبل خطرے میں پڑھ گیا یاد رہے کہ عطیہ معصومہ کو اس سے پہلے بھی غلطیوں کی وجہ سے ضلع لیہ کے امتحانی مراکز سے ایک سے زائد مرتبہ تبدیل کیا جا چکا ہے،عطیہ معصومہ سپریڈینٹ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول امتحانی مرکز کی غلطیوں اور روایہ پر طالبعات کے والدین شدید احتجاج کیا اور EDO لیہ سے پُر زور مطالبہ کیا ہے کہ عطیہ معصومہ سپریڈنٹ امتحانی مرکز و دیگر عملہ کی تحقیقات کی جائے تاکہ طالبات کا مستقبل خطرے سے محفوظ رہے۔