پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کامیاب

Pakistan IMF

Pakistan IMF

دبئی (جیوڈیسک) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے ۔ آئی ایم ایف نے پاکستان کےلیے قرضے کی اگلی قسط جاری کرنے کی سفارش کر دی۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق دبئی میں ہونے والے مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کی۔ آئی ایم ایف نے پاکستان کےلیے قرضے کی اگلی قسط جاری کرنے کی سفارش کر دی ، جس کے تحت پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر کا قرض ملے گا ۔ ذرائع نے بتایا کہ قرضے کی حتمی منظوری آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ دے گا۔