اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیرا عظم نواز شریف نے چیئرمین پی آئی اے ناصر جعفر کا استعفیٰ قبول کر لیا۔ سیکرٹری ایوی ایشن عرفان الہیٰ کو چیئرمین پی آئی اے کا اضافی چارج دے دیا گیا۔
پرائم منسٹر ہاؤس کےذرائع کے مطابق وزیرا عظم نواز شریف نے چیئرمین پی آئی اے ناصر جعفر کا استعفیٰ قبول کر لیا ہے۔ سیکرٹری ایوی ایشن عرفان الہیٰ کو چیئرمین پی آئی اے کااضافی چارج دے دیا گیا ہے۔ سیکرٹری ایوی ایشن پی آئی اے کی موجودہ صورت حال پر وزیرا عظم کو رپورٹ کریں گے۔
ناصر جعفر نے دو روز قبل پی آئی اے کے دو ملازمین کی دوران احتجاج ہلاکت پر استعفیٰ دے دیا تھا۔