پشاور (جیوڈیسک) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو بادشاہ نہیں بننے دیں گے، حکومت مزید حکمرانی کا اختیار نہیں رکھتی ، پشاور میں پی آئی اے ملازمین کے ہڑتالی کیمپ میں مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کے ملازمین پر گولیاں چلا کر پاکستان کے وقار کو ختم کیا گیا۔
پی آئی اے پاکستان کی سفیر ہےاس کی نجکاری کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے۔ کراچی میں پی آئی اے ملازمین کا نہیں بلکہ مزدور کا خون بہا ہے ، احتجاج کے حق سے جو ہمیں محروم کرنا چاہے گا تو ہمارا ہاتھ اور ان ک گریبان ہوگا۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے علاوہ تمام سیاسی جماعتیں پی آئی اے کی نجکاری کے خلاف ہیں ۔ کراچی ایئرپورٹ پر فائرنگ کا مقدمہ ابھی تک درج نہیں کیا گیا ہے۔
احتجاج کرنا جمہوریت کا حصہ ہے ۔ پی آئی اے ملازمین نے پرامن احتجاج کیا ۔ کرپشن ختم کرکے پی آئی اے کو بہتر بنایا جاسکتا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کو بادشاہ نہیں بننے دیں گے، موجودہ حکومت مزید حکمرانی کا اختیارنہیں رکھتی، سراج الحق نے پی آئی اے کے جاں بحق ہونے والے کارکنوں کیلئے قرآن خوانی بھی کی۔