کراچی (پریس ریلیز) انجمن طلبہ اسلام سندھ کی جانب سے وادی مہران سندھ کے طلبہ کاعظیم الشان” میلاد مصطفی ۖ طلبہ کنونشن” شہدائے سانحہ چارسدہ، APS پشاور اور میلادِ مصطفیۖ نشتر پارک کی یاد میںآرام باغ کراچی میں منعقد ہواجسمیں ملک کی مشہورو معروف علمی مذہبی سیاسی سماجی شخصیات کے علاوہ سندھ بھر سے طلبہ نمائندوں نے قافلوں کے ہمراہ شرکت کی۔
کنونشن سے اپنے پیغام میں تحریک پاکستان کے کارکن و بانی انجمن طلبہ اسلام ،علامہ جمیل احمد نعیمی نے کہا کہ” تحریکِ پاکستان میں طلبہ نے بھرپور حصہ لیتے ہوئے یراول دستے کا کردار اداکیا۔ATiملک کی نظریاتی سرحدوں کی محافظ ہے جو اپنے قیام سے تعلیمی اداروں میں پروان چڑھنے والے غلط نظریات کا مقابلہ کرتے ہوئے طلبہ کی فکری و نظریاتی تربیت کے ذریعے معاشرہ کی اصلاح میں مصروف ہے انہوں نے مزید کہا کہ سازشی عناصر یہ تاثردینا چاہتے ہیں کہ انجمن کسی کی پروردہ تنظیم ہے ATI کسی کی بغل بچہ تنظیم نہیں تاہم فکر نورانی سے آراستہ اور خودمختار تنظیم ہے جسکی اپنی شوریٰ ہے جو اپنے فیصلہ آزادانہ طور پر کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انجمن طلبہ اسلام باطن نظریات و خودساختہ مفکرین ، سرخ سیاہ دائیں بائیں بازوں کی ملحدانہ سیکولر باطل نظریات سے طلبہ کوبچاکران میں صحیح اسلامی روح بیدار کرکے اصلاح معاشرہ کیلئے معرضِ وجود میں آئی۔
کنونشن کی آخری نشست سے صدارتی خطاب میں مرکزی صدر انجمن طلبہ اسلام نے کہا کہ’ملک میں جمہوری حکومت کے ہوتے ہوئے بھی طلبہ اپنے جمہوری حق سے محروم ہیں طلبہ اپنے مسائل حل کرنے سے محروم ہیں طلبہ یونین پر پابندی برقرار رکھتے ہوئے طلبہ کو اپنے حقِ رائے دہی سے محروم رکھنا آمرانہ سوچ کی عکاسی کرتا ہے ” انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ طلبہ یونین کی بحالی کے عملی اقدامات کرے۔
مرکزی جنرل سیکریٹری جمعیت علماء پاکستان شاہ محمد اویس نورانی صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا ”پاکستان میں دہشت گردی کی ہر بڑی واردات کے پیچھے ایک ہی ہاتھ ہے ملک دشمن عناصر اور انکے سہولت کار ملک میں لسانی و فرقہ وارانہبنیادوں پر فسادات کرانہ چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ سانحہ جا معہ باچا خان( چارسدہ) کے مظلوم طلبہ ہوں یا آرمی پبلک اسکول (پشاور) کے معصوم نونہال یا پھر میلاد مصطفیۖ نشترپاک (کراچی) میں درود و سلام کے نذرانے پیش کرنے کے بعد عبات میں مصروف علماء طلبہ اور معروف شخصیات ان سب پر بربریت ڈھانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ،.KPKتا کراچی قیامِ امن اور دفاع وطن میں مصروف اداروں ایجنسیوں ‘ پاک رینجرزو آرمی کے جوانوں بالخصوص سپہ سالار جنرل راحیل شریف کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔
اانہوں شہداء کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے شہداء کے اعلیٰ درجات کی دعا کی اور حافظ تقی شہید ، پیرل شہیدسمیت شہدائِ نشترپارک کو خراج ِ عقیدت پیش کیا۔،معروف محقق مصنف ڈائریکٹر جامعہ شیخ زیدورکن اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر نور احمد شاہتاز نے اپنے خطاب میں ”تعلیم کی اہمیت تہذ یب اور تمدن کے اثرات” پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہماری نوجوان نسل بالخصوص طلبہ اپنی بنیاد سے دور ہوتے جارہے ہیں، درسگاہوں میںتعلیم تو دی جارہی ہے مگر تربیت کا فقدان ہے انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم تہذیب و تمدن کو اسلامی خطوط پر استوار کیے بغیر طلبہ کی تربیت ناممکن ہے۔انہوں نے مزید کہا کے مجموعی طور پر تعلیمی اداروں میں تربیت کو یکسر نذر انداز کیا جارہا ہے انجمن طلبہ اسلام مخصوص انداز میں یہ کام بخوبی انجام دے رہی ہے۔کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء پاکستان صوبہ سندھ کے صدررکن اسلامی نظریاتی کونسل مفتی ابراہیم قادری نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے حسب روایت صوبائی سطح پر سالانہ طلبہ کنونشن کا انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ” انجمن امید کی کرن”ہے جس نے جو ملک بھر کے طلبہ کو ایک پلیٹ فارم پرجمع کرکے ابتک لاکھوں طلبہ کو اسلامی حمیت اور حبُّ الوطنی سے سرشار کیا جو ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
” انجمن کا ماضی حال مستقبل” پر روشنی ڈالتے ہوئے اندرون سندھ کے معروف صحافی سابق صوبائی ناظم ATI عثمان عامر عباسی نے اپنے خطاب میں کہا کہ”تحریک ختمِ نبوت،تحفظِ ناموس رسالتۖ، طلبہ حقوق کی بحالی ، تحریک بحالی جمہوریت ، تحریک بحالی امن و دیگر تحاریک میں بڑھ چڑ ھ کر حصہ لیا، انجمن طلبہ اسلام کا تابناک ماضی کسی سے پوشیدہ نہیں ‘ امداد طلبہ مہم ہو یا سیلاب و زلز لہ زدگان کی امداد ہو انجمن طلبہ اسلام ہر موقع پر اپنے محدود وسائل کے باوجود امداد اور ریسکیو میں پاک افواج اور حکومتی اداروں کے شانہ بشانہ رہی ہے۔ قدرتی آفات و میدان شجاعت میں انجمن کے رضا کاروں کے خدمات کسی صلہ کی محتاج نہیں، انجمن کے گمنام رضا کارون نے ہر محاذپر اپنی جانوں کے نظرانے پیش کیے اور مختلف ادوار میں طلبہ اتحاد اور طلبہ اساتذہ اتحاد قائم کر کے تعلیمی اداروں میںپر امن ماحول کے قیام میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ انجمن رواںدور میں بھی طلبہ کی کردار سازی میں اہم کردار ادا ر رہی ہے میلاد مصطفیۖ طلبہ کنونشن اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انجمن اولیاء کاملین باالخصوص فکر امام نورانی کی امین ہے۔انجمن کا روشن مستقبل مستحکم پاکستان کی نوید ہے۔ملک کی مشہورو معرو ف دینی درسگاہ جامعہ انوار القرآن کے ناظم ، محقق و مصنف علامہ رضوان احمد نے ”شخسیت پرستی اور اسکے نقصانات” کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئیدہشت گردی و انتہا پسندی کی اہم وجہ قرار دیا انہوں نے کہا کہ شخصیت پرستی کا شکار ہوکر نوجوان علم و عرفان سے نابلد شخصیات کی اندھی و جامد تقلید میں کسی کی جان لینے اور اپنی جان دینے سے بھی گریز نہیں کرتے۔
انہوں نے ATIکی کاوشوں کو سراہت ہوئے کہا کہ انجمن طلبہ کو محبتِ رسول ۖ سے آراستہ کرکے شخصیات کے بجائے قرآن وصاحب قرآن کی سنتوں پر عمل پیرا ہونے کی دعوت اور تربیت دیتی ہے ۔ضرورت اس بات کی ہے کے اولیاء کاملین کی جامع تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر تعلیم و تربیت کے حصول کیلئے اپنا وقت صرف کیا جائے۔جامعہ کراچی سمیت سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں سیاسی مداخلت اور میرٹ کا قتل برداشت نہیں کیا جائے گاATIجلد ہی طلبہ محاذ کو متحرک کرکے طلبہ جماعتوں کی APCمنعقد کریگی،بلدیاتی اپوزیشن و رہنماجمعیت صدیق راٹھور نے تحریک ِناموس ِ رسالت ۖسمیت مختلف قومی تحاریک کی چشم دید واقعات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی تاریخ میںATIکی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ سابق مرکزی صدر ATI و صوبائی صدر JUP عبدالمجید جتک اورشفیق احمد بروڑو نے انجمن کی صوبائی و مرکزی قیادت کو کامیاب کنونشن کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی ۔تنظیمی مقابلہ تقاریر میں اول انعام حاصل کرنے والے محمد عمران و حسنِ نعت میںاول انعام کے حقدار ، مہمانانِ گرامی کو یادگار شیلڈ پیش کی گئیں ۔ آخر میں شہداء کے ایصال ثواب اور انجمن سے وابستہ مرحومین اور عالم اسلام کی سلامتی کیلئے فاتحہ خوانی و دعا کی گئی اور ناظم کنونشن کیجانب سے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔